امریکا کے ایران پر پھر حملے،پاسداران انقلاب کا کویت میں ریڈار کمپلیکس تباہ کرنیکا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے مسلسل گیارہویں رات ایران میں فوجی اہداف پر حملے شروع کیے ہیں جبکہ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت میں امریکا کا انتباہی ریڈار تباہ کردیا ہے

ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے سینٹ کام نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران جنگ میں پر 37.5ارب ڈالر جھونک دیئے،وزیر جنگ کا انکشاف

دوسری طرف ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر تبریز کے مغرب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ جنوبی ایران کےعلاقے سیریک کے اطراف میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔

ادھرایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت کے علی السالم ائیر بیس کے اطراف نصب ابتدائی انتباہی ریڈار اور ٹیکٹیکل ریڈار کمپلیکس کو تباہ کردیا ہے۔

اس کے علاوہ بوبیان جزیرے پر موجود ایک اور ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اس کی کارروائی میں ان ریڈار نظاموں کو تباہ کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا، مختلف شہروں میں دھماکے

بیان میں مزید کہا گیا کہ جارحیت کرنے والے کو سزا دینے کا آپریشن جاری رہے گا۔

ادھر عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ اربیل شہر میں امریکی قونصل خانےکے قریب 3 ڈرون مار گرائےگئے، اربیل کے ائیر پورٹ پر پروازیں عارضی طور پر روک دی گئیں۔