امریکا نے ایران جنگ میں پر 37.5ارب ڈالر جھونک دیئے،وزیر جنگ کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے، پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید مکمل بجٹ درکار ہے۔

امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ سینیٹ فنڈز مختص کر نے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جس میں انہوں بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے ، رقم میں 30 ستمبر تک کے متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے جاری رہے تو آبنائے ہرمز مکمل بند کردیں گے، ایران کی دھمکی

امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ یہ وقت امریکی فوجیوں پر سرمایہ کاری کا ہے نہ کہ دفاعی اخراجات کم کرنےکا، فنڈنگ نہ دی گئی تو یہ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوگا، پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل بجٹ درکار ہے۔

امریکی وزیرجنگ نے خفیہ بریفنگ کے بعد سینیٹ کی بجٹ کمیٹی میں فنڈنگ کی درخواست پیش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع کے لیے کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست کی ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی سینیٹ کی فنڈز مختص کر نے والی کمیٹی میں پیشی کے دوران مظاہرین نے نعرےلگائے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا، مختلف شہروں میں دھماکے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران اور فلسطین میں ہمارے بچوں پر بمباری بند کرو، یہ غیر قانونی ہے۔ جنگ ایرانی عوام کے خلاف ہے، تمہارے ہاتھ 17 امریکیوں کے خون سے رنگے ہیں، سابق ​​فوجی جنگ کو فوراً ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔۔

احتجاج کے باعث کئی بار کارروائی روکنا پڑ ی ، مظاہرین نہ رکے تو کمیٹی چیئر کو مظاہرین کو نکالنے کے لیے پولیس بلانا پڑ گئی۔