حکومت کا 100روزہ اصلاحاتی پلان ہر گھر پہنچائیں گے، وزیراعظم گیلانی

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا 100 روزہ اصلاحاتی پلان عوامی خدمت، اور گڈ گورننس کا واضح روڈ میپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے ویژن، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تعاون و رہنمائی سے آزاد کشمیر میں ترقی اور عوامی فلاح کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جموں وکشمیر پر بھارتی دعویٰ مسترد، یکطرفہ اقدامات سے کشمیر کی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑےگا، پاکستان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی حکومت کے 100 روزہ اصلاحاتی پلان پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں پہلے 100 روز کیلئے مقرر کردہ اہداف، روڈ میپ اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم افتخار گیلانی نے پنجاب طرز پر تیز رفتار ترقیاتی عمل آگے بڑھانے کلا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے خطاب میں کہا کہ حکومت ایسے منصوبوں پر فوکس کریگی جن کے ثمرات مختصر مدت میں براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔ حکومتی اقدامات کے ثمرات ہر گھر تک پہنچیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ:ڈاکٹر عامر شہزاد کی بطور ڈی ایچ او تعیناتی چیلنج

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا ویژن ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ترقی کے ثمرات ہر شہری تک پہنچیں۔ ہم اسی ویژن کو آزاد کشمیر میں عملی شکل دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے تعاون سے آزاد کشمیر کو ترقی یافتہ، خوشحال اور جدید بنانے کے سفر کو تیز کریں گے۔

مسلم لیگ ن آزادجموں وکشمیر کی حکومت جلد سو روزہ ٹرانسفارمیشن پروگرام کا آغاز کریگی۔