آزادکشمیر بارکونسل کا عوامی مسائل حل کیلئے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کا فیصلہ

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سہیل مسعود ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین بار کونسل راجہ اشتیاق احمد خان کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر بارکونسل کا اجلاس منعقدہ ہوا۔

اجلاس میں وکلاء کے مسائل،آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال میں وکلاء کا کردار،بارکونسل کی مکانیت،اور دیگر ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :تعلیمی ادارے ، انٹرنیٹ بندش ، لاکھوں طلباء وطالبات کا مستقبل مخدوش

قرارداد میں کہا گیا کہ ریاست میں آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے، انٹرنیٹ کی بحالی سے بینکوں، تعلیمی اداروں اور کاروبار زندگی میں بہتری لائی جاسکے ۔

اس سلسلہ میں بارکونسل کا وفد وزیراعظم آزادکشمیرافتخار گیلانی سے جلد ملاقات کرکے جملہ مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرے گا۔

اجلاس میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں جن میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کئے جائیں اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

آزادکشمیر میں امن وامان سمیت انٹرنیٹ کی بحالی کو فوری یقینی بنایا جائے تاکہ کاروباری حضرات، طلباو طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کرسکیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا 100روزہ اصلاحاتی پلان ہر گھر پہنچائیں گے، وزیراعظم گیلانی

اجلاس میں ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ،طارق بشیر ایڈووکیٹ،عاصم مسعود گیلانی ایڈووکیٹ،خواجہ گلزار نسیم ایڈووکیٹ،چوہدری یاسر ایڈووکیٹ،عقاب ھاشمی ایڈووکیٹ،میر تنویر ایڈووکیٹ،حاجی وسیم صابر ایڈووکیٹ،،ایاز بشیر ایڈووکیٹ نے شرکت کی ۔

زو بیہ بدر ایڈووکیٹ،سردار نثار ایڈووکیٹ،،عارف سرفراز ایڈووکیٹ،اشتیاق کاظمی،محترمہ تعظیم عزیز ایڈووکیٹ،غزالی حیدر لودھی ایڈووکیٹ،راجہ انعام اللہ ایڈوکیٹ،یاسر ایڈووکیٹ،صغیر احمدجراال ایڈووکیٹ،اور دیگر بھی بار اجلاس میں شریک ہوئے۔