مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ حلقہ ایل اے 24 پونچھ سدھنوتی(بلوچ) کے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے موصولہ رپورٹ پر آزاد امیدوار زاہد یٰسین کی وفات کے باعث آزاد جموں و کشمیر الیکشن ایکٹ 2020 کی دفعہ 45 کے تحت الیکشن کی پروسیڈنگ ختم کر دی تھی۔
مطابق قانون مذکورہ حلقہ میں الیکشن کے لیے فریش پروسیڈنگ کیلئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نئے امیدواران کی جانب سے 21جولائی تک ریٹرننگ آفیسر کے پاس ضلعی ہیڈ کوارٹر پلندری میں کاغذات نامزدگی داخل کروائے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کو آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے،ڈاکٹر مشتاق خان
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مورخہ 22.07.2026 کو صبح 8:00 بجے سے لے کر 12:00 بجے دن تک ہوگی اور اسی روز انتخابات میں حصہ لینے والے درست امیدواران کی فہرست شائع کی جائے گی۔
ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مستردگی کے خلاف مورخہ 23.07.2026 تا 26.07.2026 دن 2:00 بجے تک الیکشن کمیشن کے پاس اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔
مورخہ 28.07.2026 کو صبح 9:00 بجے سے دن 12:00 بجے تک اپیلوں پر سماعت ہوگی اور اسی روز دن 1:00 بجے کے بعد اپیلوں کے فیصلہ جات ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپا، انتخابی گہما گہمی عروج پر، 20امیدوار میدان میں، کانٹے دار مقابلہ متوقع
مورخہ 29.07.2026 تک دن 2:00 بجے سے پہلے امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی سے دستبرداری اختیار کی جا سکتی ہے اور اسی روز انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی فہرست کی اشاعت ہوگی۔
مورخہ 30.07.2026 کو دن 2:00 بجے سے پہلے امیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور اسی روز امیدواران کی حتمی فہرست مع انتخابی نشانات شائع کی جائے گی جبکہ پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے علیحدہ تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ مذکورہ بالا حلقہ سے جن امیدواران نے پہلے ہی ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروا رکھے ہیں، انہیں نئے کاغذات نامزدگی داخل کروانے کی ضرورت نہیں ہے




