کشمیر ڈیجیٹل(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری دھرنے کے حوالے سے جہلم ویلی، چناری اور گجربانڈی کے تاجروں اور شہریوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔
تاجروں اور شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں اور صورتحال کو مزید طول نہیں دینا چاہیے۔
شہریوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری اور پُرامن حل نکالا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی :لینڈ کروزر حادثےکا شکار، 4 افراد جاں بحق، 4زخمی
تاجروں اور شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کو معمول پر لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان بامقصد مذاکرات کے ذریعے موجودہ صورتحال ختم کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو مزید مشکلات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کیلئے جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں بارش سے موسم خوشگوار، ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی
تاجروں اور شہریوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جلد قابلِ قبول حل سامنے لائے گی۔




