گلگت بلتستان کو آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے،ڈاکٹر مشتاق خان

جہلم ویلی،چناری (کشمیر ڈیجیٹل)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ پوری کشمیر ی قوم کا وحدت کشمیراورحق خودارادیت کے حصول پراتفاق ہے۔

ڈاکٹر مشتاق خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کوآزاد کشمیرطرزپرباوقاراور بااختیار نظام حکومت دیاجائے،ریاست کے آزاد خطوں کو آئینی طورپر باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بنایاجائے۔

ہمارے سارے مسائل کی جڑ فرسودہ نظام اور اس کی محافظ موروثی اور کرپٹ قیادت ہے،عوام نے اگر فرسودہ نظام بدلنا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کے نامزد امیدوارن کو ووٹ دیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کی غلط پالیسیاں سائنسدانوں پر بھاری،ملک چھوڑکر جانے لگے، بھارتی صحافی

جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں میں رائے عامہ منظم کرحقیقی اسلامی تبدیلی لانا چاہتی ہے اور آزاد خطوں کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے،نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی ہماری ترجیح اول ہے۔

جماعت اسلامی اقتدار میں آکر نظام مصطفی کا نفاذ کرے گی اورعوام کو صحت اور تعلیم کی سہولت گھر کی دہلیز پر مفت فراہم کرے گی،بے روزگار وں نوجوانون کو روزگا ر دلائے گی خواتین کو ان کے حقوق دلائے گی اور ریاست کو خود کفیل بنائے گی۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے انتخابی مہم کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ کرپٹ سیاسی مافیا عوام پر مسلط ہے عوام کے پاس 27جولائی کوووٹ کی پرچی آئے گی۔۔

عوام اس پرچی کو جماعت اسلامی کے حق میں استعمال کریں تبدیلی محسوس کریں گے ہمارے پاس عوام کے مسائل کے حل کا لائحہ عمل اور کشمیرکی آزادی کا روڈ میپ موجود ہے،سکیم خوروں اور سکیم چوروں سے عوام کی گردنیں آزاد کرانا چاہتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق ایم پی اے کیپٹن (ر) صفدر انتخابی مہم کے سلسلے میں وادی نیلم پہنچ گئے

انھوں نے کہاکہ ہم نے چارٹرا ٓف ڈیمانڈ حکومت کے سامنے پیش کیاتھا حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا اور اب جماعت اسلامی عوام کے پاس آئی ہے عوام مینڈیٹ دیں تاکہ ہم عوام کے مسائل خود حل کرسکیں۔

انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے جمہوری اورآئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد جماعت اسلامی اول روز سے کررہی ہے جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اور جمہوری انداز سے حقوق کے حصول کی جدوجہد کرتی ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیاں ختم کی جائیں اور وہاں کے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔