اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) راجہ فاروق حیدر اقتدار سے آئوٹ کیا ہوئے اپنے حواس ہی کھو بیٹھے ، پاکستان کیخلاف بیان بازی ان کی فرسٹریشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
معروف اینکر اور سینئر صحافی مجتبیٰ بٹ نے راجہ فاروق حیدر کے اس بیان پر کہ’’ پاکستان میرا وفاق نہیں ‘‘پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں اینکر سعدیہ شریف راٹھور سے گفتگو کرتے ہوئےاپنے خیالات کااظہار کیا۔
سینئر صحافی مجتبیٰ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ اسی وفاق کی مدد سے راجہ فاروق حیدر خان دو مرتبہ وزیراعظم آزادکشمیر کے عہدے پر براجمان رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ہمارا محافظ، کشمیری بھارت کا مقابلہ نہیں کرینگے تو مٹ جائیں گے،فاروق عبداللہ
انہوں نے کہا کہ چکار ، ہٹیاں بالا، نیلم ویلی کے علاقوں میں چلے جائیں تو وہاں کی حالات زار دیکھ کر بندہ پریشان ہوجاتا ہے۔ فاروق حیدروزیراعظم بننے کے باوجود اپنے حلقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرواسکے ۔
مجتبیٰ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر اقتدار میں رہنے کے باجود عوامی پذیرائی میں ناکام رہے ۔ گزشتہ الیکشن میں عوام نے مسترد کردیا تھا
رواں سال الیکشن میں بڑی مشکل سے ممبراسمبلی منتخب ہوسکے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ راجہ فاروق حیدر عوامی پذیرائی کھو چکے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف تاجراور شہری میدان میں آگئے، بڑا مطالبہ
سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ راجہ فاروق حیدر ٹن ہوکر کوئی اور بات کرتے ہیں جب نشہ اترتا ہے تو دوسرے دن ان کی ٹون ہی بدل جاتی ہے ۔
فاروق حیدر کالعدم ایکشن کمیٹی کے حق میں بیانات دے کر سمجھتے ہیں کہ وہ عوامی پذیرائی حاصل کرلیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے ۔
مجتبیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر گزشتہ چار دہائیوں سے اقتدار پر قابض ہیں اب بوڑھے ہوچکے ہیں ، انہیں چاہیے کہ اب وہ سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر کو چاہیے تھا کہ اپنی حکومت بنتے ہی نئے وزیراعظم کیساتھ تعاون کرتے اور انہیں گائیڈ لائن دیتے مگر انہوں نے الٹا اپنے ہی وزیراعظم اور حکومت کیخلاف مہم تیز کردی ۔




