اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پٹرول پانچ روپے 44پیسے اور ڈیزل کی قیمت 31روپے 5 پیسے اضافے کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 354روپے35پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت316رروپے 33پیسے مقرر کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرےگا، وفاقی وزیرپٹرولیم
وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیراطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ خطے میں کشیدگی کے باعث ایک بار پھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہر جگہ توانائی کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چند افراد کی غلطی کی سزا پوری کشمیری عوام کو نہیں دی جا سکتی، بلاول بھٹو
علی پرویز نے کہا حکومت پیٹرولیم مصنوعات کوڈی ریگولیشن کی طرف لےجارہی ہے، وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گی، اوگرا روزانہ کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر لگایا کرے گی۔




