پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بشکیک میں ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے چیئرمین شپ کے دوران پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان 2026-27 کے لیے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا، بشکیک اجلاس کے اعلامیے پر دستخط
دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے ایس سی او کی چیئرمین شپ کے حوالے سے پاکستان کی ترجیحات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی آگاہی دی۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایس سی او سیکرٹریٹ نے چیئرمین شپ کے دوران باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ تنظیم کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔
ملاقات میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایس سی او کے قومی رابطہ کار محمد فیصل بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، چینی وزارت خارجہ کا بھارتی وزیراعظم مودی کا نام لینے سے گریز
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی چیئرمین شپ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کی ترجیحات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے پاکستان اور ایس سی او سیکرٹریٹ کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون جاری رہے گا۔




