وزیراعظم فیصل راٹھور کے سکواڈ میں شامل گاڑی حادثے کا شکار، پولیس اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

حویلی(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے قافلے میں شامل پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار،ایک پولیس اہلکار جاں بحق،جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں راہگیر بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورانتخابی مہم پر گائوں چھانجل سے واپس آرہے تھے کہ چھانجل کراس میں پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھورانتخابی مہم پر حویلی کے دورے پر تھے ، ، ان کے قافلے میں شامل پولیس اسکواڈ کی گاڑی چھانجل کراس کے قریب تیز موڑ پر بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس کا شہید سکیورٹی افسر کے اہلخانہ کیلئے دو کروڑ ،پلاٹ دینے کا اعلان

حادثہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعظم کا قافلہ خورشید آباد سے فارورڈ کہوٹہ واپس آرہا تھا۔حادثے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل عنصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ6 پولیس اہلکاروں سمیت رہگیر بھی زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایس ایچ او برکت راٹھور، سبیل راٹھور، ممتاز، شفاعت راٹھور اور شفیق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو شہری بھی زخمی ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تنویر الیاس کے قافلے پر شرپسندوں کا حملہ،گارڈ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔وزیراعظم فیصل راٹھور نے ہسپتال میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔