انگلینڈ کیخلاف شکست ، عاقب جاوید نے ذمہ داری بابر اعظم، سرفراز احمد پر ڈال دی

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے ٹیم میں ہونے والی غیرمعمولی تبدیلیوں پر کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بطور سلیکٹر ہماری ذمہ داری ہوتی ہیں اور اسکواڈ کی ذمہ داری ہم لینے کو تیار ہیں لیکن ٹور کے دوران جس طرح کا ٹیم کمبی نیشن چاہیے ہوتا ہے وہ نہیں حاصل ہو پا رہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا ردعمل آ گیا

عاقب جاوید نے کہا کہ اس حوالے سے میری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد سے بھی بات ہوئی۔

عاقب جاوید نے مزید کہاکہ جب کوچ اور کپتان فیصلے نہیں لے پا رہے ہوتے تو کسی کو تو ایکشن لینا پڑتا ہے۔دنیا ہم پر اس لیے ہنس رہی ہے کیونکہ ہم مقابلہ ہی نہیں کر پا رہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں سے ٹیم کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ آپ پلاننگ کے مطابق اپنی پلیئنگ الیون کو ٹھیک کریں ۔کیونکہ کپتان، کوچ اور مینجمنٹ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ،7کھلاڑیوں،2کوچز کو ریلیز کردیا گیا

عاقب جاوید نے کہا کہ پوری پاکستان کرکٹ ٹیم میں آپ کو بہت کم ایسے کھلاڑی ملیں گے جن کو ٹیم کی قیادت دی جا سکے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں میں بھاری مارجن سے شکست دی ہے جس کے بعد پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے 7کھلاڑیوں اور2کوچز کو ریلیز کرکے تیسرے ٹیسٹ کیلئے نئے کھلاڑیوں کو طلب کر لیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026