اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرےگا، وفاقی وزیرپٹرولیم

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی،عالمی توانائی بحران کا خدشہ ہے، عالمی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے، ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع،روزانہ کی بنیاد پر نوٹیفکیشن کی تجویز

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 130ارب کے ٹارگٹیڈ سبسڈی کا پروگرام آج بھی جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 110سے بڑھ کر 140تک پہنچ چکی ہے ۔ کچھ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوجائےگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تنویر الیاس کے قافلے پر شرپسندوں کا حملہ،گارڈ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ اوگرا عالمی منڈی کے اتارچڑھاو کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گا۔ کابینہ نے اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار دیدیا ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے حوصلے اور صبر اور بے پناہ تحمل کیساتھ مشکلات کا سامنا کیا۔