انتخابی مہم عروج پر،شہروں میں بینرز ،بورڈز آویزاں،سیاسی ماحول گرم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 2026 کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آ گئی ۔

دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ۔مختلف

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی نے بچوں اور خواتین کو بطور ڈھال استعمال کیا،ترجمان حکومت

شہر بھر کی اہم شاہراہوں، چوکوں اور بازاروں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پرچم، بینرز اور پینا فلیکس آویزاں جس سے انتخابی ماحول مزید گرم ہو گیا۔

آزاد کشمیر میں 2026 کے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم تیزی سے جاری ہےسیاسی حلقوں میں مختلف جماعتوں کی جانب سے جلسوں، کارنر میٹنگز اور عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے چیٹ جی پی ٹی سے 50 ہزار ڈالر جیتنے کا موقع، اوپن اے آئی کا بڑا اعلان

مختلف سیاسی کارکن اپنی اپنی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ شہر کا سیاسی منظرنامہ مکمل طور پر انتخابی رنگ میں رنگا ہوا دکھائی دے رہا ہےتمام لوگ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی چھوڑ کر اپنی سیاسی جماعتوں میں واپس آ چکے ہیں۔