کالعدم ایکشن کمیٹی نے بچوں اور خواتین کو بطور ڈھال استعمال کیا،ترجمان حکومت

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر حکومت کے ترجمان چوہدری گفتار حسین اور آئی جی آزادکشمیر مسعود کشفی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ آزادکشمیر اور پاکستانی حکومت نے عوامی مسائل حل کیلئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی پاکستان اور آزادکشمیر کیخلاف بیرونی سازش کا حصہ بنی تو کارروائی کی گئی۔

جب تک کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے عوامی حقوق کی بات کی حکومت نے اس کی حمایت کی۔کالعدم ایکشن کمیٹی نے اپنے مفادات کیلئے بچوں اور خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کیاگیا جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا، کریلوی خاندان کے قریبی ساتھی پیپلزپارٹی میں شامل

ترجمان حکومت آزادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ چند شرپسند عناصر کی جانب سے علاقے میں انتشار کے باعث کھانے پینے کی اشیائے خوردو نوش ناپید ہوچکی ہیں ۔

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پر ہی ہونگے ، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بند راستے کھولنے کیلئے اقدامات کرے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیرانتخابات : الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے لیے وفاق کو خط

ترجمان آئی جی مسعود کشفی کا کہنا تھا کہ جب بھی راستے کھولنے کی کوشش کی گئی تو مسلح جتھے سکیورٹی فورسز پر حملہ آور ہوئے،ارجہ اور جنڈالہ میں ڈوزر آپریٹر کو زخمی کردیا جسے منتقل کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی۔