ٹرائی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سےہرا دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 305 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 268 رنزپر ڈھیر ہو گئی۔ رتھنائیکے کے 79 اور لیاناگے کی 60 رنز کی اننگز رائیگاں گئی جبکہ کوشال مینڈس 44 اور داسن شناکا 28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیم منیجمنٹ بابراعظم کو فارمیٹ سے باہر کرنے پرغور کررہی ہے،شعیب اختر
اس سے قبل سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کرمیزبان پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، سلمان آغاز کی سنچری کی بدولت قومی ٹیم کے مجموعے کو305رنز تک لے گئی ۔
مڈل آرڈر سلمان آغا نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 107 رنز بنائے جبکہ بابراعظم45، سعد بیگ 39 اور حسن نواز 37 رنز بنا کرپویلین لوٹے۔ صائم ایوب7، فخر زمان 16 اور عرفات منہاس نے 18رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 ،اسیتھا فرنینڈو نے 3 کھلاڑیوں کومیدان بدر کیا۔ میچ مین سری لنکا پر سلو اوور ریٹ کی پابندی بھی لگی جس کے تحت آخری 2 اوور میں صرف 4کھلاڑی باؤنڈری پر موجود رہے۔
قبل ازیں ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ہم نے ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ اچھا کھیلا ہے، یہ فارمیٹ اس سے مختلف ہے لیکن ہم تیار ہیں، ہم 3 فاسٹ بولر اورایک اسپنر کے ساتھ جا رہے ہیں۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پلیئرز اچھی تیاری کر کے آئے ہیں، ہم ٹاس جیتتے تب بھی بیٹنگ ہی کرتے، پہلے 10 اوور بیٹنگ کے بعد ہدف سیٹ کریں گے، سعد بیگ ون ڈے میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ
پاکستانی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم ، فخر زمان، صائم ایوب، سعد بیگ، سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن نواز، عرفات منہاس، نسیم شاہ اور فہیم اشرف شامل تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کیا تم چھولے بیچنے آئے تھے، وسیم اکرم کی بابر اعظم پر کڑی تنقید، سوالات اٹھا دیئے
شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث پہلے میچ سےآؤٹ تھے، میڈیکل ٹیم دونوں کھلاڑیوں کی نگرانی کر رہی ہے، آئندہ میچز میں شاداب، سفیان مقیم کی شرکت کا فیصلہ کیا جائیگا۔




