افواجِ پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں:راجہ ایاز نثار

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان مسلم لیگ ن(پی ایم ایل این) آزاد کشمیر کے رکن اسمبلی راجہ ایاز نثار احمد خان نے مولانا فضل الرحمان کے افواجِ پاکستان سے متعلق بیان کو قابلِ مذمت اورقابلِ افسوس قراردیا ۔

 انہوں نےکہا ہے کہ افواجِ پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور پوری قوم کو اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ راجہ ایاز نثار کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئےگراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن راجہ رضوان کا فضل الرحمن سے معافی مانگنے کا مطالبہ

ان کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں مسلمانوں کی اکثریت افواجِ پاکستان کو ایک اہم دفاعی قوت کے طور پر دیکھتی ہے اور اس کی دل سے قدر کرتی ہے ۔

 پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کے دفاع کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسے حالات میں قومی یکجہتی اور ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاک افواج کے خلاف بیانات کسی صورت قابل قبول نہیں۔

راجہ ایاز نثار نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی اور سلامتی کیلئے افواجِ پاکستان کا مضبوط ہونا نہایت ضروری ہے۔ قومی مفادات کا تقاضا ہے کہ ملک کے دفاع اور استحکام کے معاملے پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا دورہ کوٹلی، انتظامیہ اور مسلم لیگ ن کا اجلاس، تعاون کی یقین دھانی

انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ افواجِ پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔