پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر جناب شاہ غلام قادر نے اپنے حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں آزاد کشمیر اور مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے تمام حلقہ جات سے رابطہ مربوط کرنے کے لیے ‘الیکشن رابطہ سیل’ کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے،
پارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ الیکشن سیل تمام امیدواران سے قریبی رابطہ قائم کر کے انتخابی سرگرمیوں اور امیدواروں کو درپیش تمام تر مشکلات کو مرکزی قیادت تک پہنچانے کا ذمہ دار ہوگا۔ اس سیل کا بنیادی مقصد انتخابی مہم کو منظم اور مؤثر بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن: پی ٹی آئی نائب صدر نے پارٹی تبدیل کر لی
ملک محمد حنیف کو اہم ذمہ داری تفویض:
پارٹی قوانین کے تحت جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل جناب ملک محمد حنیف کو اس مرکزی جنرل الیکشن رابطہ سیل کا “انچارج” برائے جنرل الیکشن آزاد جموں کشمیر 2026 مقرر کیا گیا ہے۔ پارٹی قیادت کے مطابق ملک محمد حنیف ملک کی یہ اہم تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
رابطہ سیل کے دیگر عہدیداران اور ذمہ داریاں:
ملک محمد حنیف کے ہمراہ انچارج مرکزی سیکرٹریٹ سید ذوالفقار اور راجہ نادر امتیاز بھی رابطے کے اہم فرائض سر انجام دیں گے۔ پارٹی کی جانب سے ان عہدیداران کے باقاعدہ رابطہ نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: حویلی : پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت





