اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر الیکشن کی تیاریاں عروج پر ۔استحکام پاکستان پارٹی کا آزاد کشمیر نے 35 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کر دیئے۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور 3 حلقوں سے امیدوار سردار تنویر الیاس بھی چیئرمین آئی پی پی علیم خان کے ہمراہ تھے ۔
استحکام پاکستان پارٹی نے ایل اے 02سے محمد معروف اور ایل اے 03سے تسلیم عارف کو ٹکٹ جاری کر دیا۔
ایل اے 04 سے تیمور حسن، ایل اے 08 سے ذوالفقار علی،ایل اے 09 سے طاھر فرید امیدوار نامزد۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار مختارعباسی کے حق میں 9 امیدوار دستبردار، کاغذات نامزدگی واپس
ایل اے 10 سے محمد یوسف ، ایل اے 11 محمد طالب ،ایل اے 12 صبیحہ صدیق ،ایل اے 13 نثار انصر ابدالی کو نامزد کردیا گیا۔
صدر آئی پی پی سردار تنویر الیاس خان ایل اے15 ایل اے 22، اور ایل اے 25کے تین حلقوں سے امیدوار ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق ایل اے 16 سے اعجاز احمد ایل اے 17سے عامر نذیر، ایل اے 18 سے مرتضیٰ احمد کو آئی پی پی کے ٹکٹ جاری کردیئے۔
آئی پی پی ذرائع کے مطابق ایل اے 19 سے شہزاد عزیز، ایل اے 21 سے بلال شکیل،ایل اے 23 سردار رءیس انقلابی امیدوار نامزد
جبکہ ایل اے 24 سے سردار عنایت اللہ، ایل اے 27 سردار تبارک اللہ اور ایل اے 30 مقبول گجر کو نامزد کردیا گیا ہے ۔
ایل اے 5 سے افتخار حسین ، ایل اے 35 سے عبد القدیر اور ایل اے 39 سے محمد طاھر کھوکھر بطور امیدوار سامنے آگئے
مزید یہ بھی پڑھیں:برطانیہ: بڑے سپورٹر وقاص چوہان کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے تنگ آکر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
ایل اے 40 سلیم بٹ ، ایل اے 41سعید ڈار اور ایل اے42 بلال بٹ اور ایل اے 43 حمزہ بزمی کا نام سامنے آگیا۔
ایل اے 14 راجہ فہیم فاروق، ایل اے 36 ادیب امجد بٹ اور ایل اے 31 سے راجہ مظہر قیوم کو ٹکٹ جاری کردیاگیا ہے۔
ایل اے 29 سعید اعوان کو ٹکٹ جاری ، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور بلوچستان کی نشستوں پر نامزدگیاں کی گئیں۔
ایل اے 6 علی شان سونی، ایل اے 28 کوثر تقدیس گیلانی استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار ہونگی ۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا پارٹی امیدواروں کو مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہاراستحکام پاکستان پارٹی باقی نشستوں پر آج رات یا کل مزید امیدواروں کا اعلان کر دے گی۔




