سردار مختارعباسی کے حق میں 9 امیدوار دستبردار، کاغذات نامزدگی واپس

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)حلقہ تین سٹی مظفرآباد سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر مختار خان کے مدمقابل نو امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

پیپلزپارٹی پارٹی کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار اسمبلی سردار مبارک حیدر،سید مجاز شاہ،جہانگیر مغل،راجہ بشارت،شیخ اظہر،راجہ سعد خان،چوہدری جاوید،عبید اعوان،آصف اعوان نے کاغذات نامزدگی واپس کرتے ہوئے پارٹی کے فیصلوں کے مطابق پیپلزپارٹی کی طرف سے نامزد کردہ امیدوار کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:سرکاری ملازمین کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع،تنخواہیں بند

ان نو امیدواروں کے کاغذات واپس لینے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی مظفرآباد میں پوزیشن مزید بہتر اور پارٹی میں اتحاد کی فضا بنی ہے۔

مظفرآباد شہر سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار مختار خان نے کہا پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے پارٹی کی طرف سے جو اعتماد مجھ پر کیا بڑا احسان ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی، عامر نذیر چوہدری آئی پی پی کا حصہ بن گئے

سردار مختار خان نے کہا کہ پارٹی کے مخلص بانی اور سرگرم عہدہ داران و کارکنان پارٹی کی اصل طاقت ہیں۔ہم سب ملکر محنت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کارکنوں کے اتحاد سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی، تمام احباب نے کاغذات واپس لیکر مجھ جیسے پارٹی کارکن کو خرید لیا ہے۔آپ میرا اثاثہ اور دست بازو ہیں ۔۔