برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے، مقررین

برطانیہ کے شہر برمنگھم سے بڑی خبر آگئی ، قائداعظم ہال میں اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔

برمنگھم میں ممتاز کاروباری شخصیت، سابق صدارتی مشیر برائے اوورسیز برطانیہ محمد اسلم مغل کی جانب سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب سجائی گئی۔ قائداعظم ہال میں منعقدہ اس تقریب میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:گالف کے کھیل کو ملک گیر سطح پر پھیلایا جائیگا، سردار یاسر الیاس کا اعلان

چیئرمین پاکستانی اوورسیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا سمیت برطانیہ بھر سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنایا۔

قائداعظم ہال پہنچنے پر میزبان محمد اسلم مغل اور عامر اسلم مغل نے مہمانوں کا فقید المثال استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی و کشمیری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی ترسیلات زر اور سرمایہ کاری کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

مشیر وزیراعظم سردار یاسر الیاس نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو سیاحت اور سرمایہ کاری میں خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پر متعارف کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن سید قمر رضا سے جموں و کشمیرانٹرنیشنل کمیونٹی کے وفد کی اہم ملاقات

چیئرمین اوورسیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے کہا کہ فاؤنڈیشن اوورسیز کمیونٹی کی فلاح و بہبود  کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

آخر میں میزبان محمد اسلم مغل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔