برطانیہ میں وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کے اعزازی رابطہ کاروں کی تعیناتیوں کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔
اس سلسلے میں حلقہ چکسواری سے تعلق رکھنے والے چوہدری ظفر اقبال کو وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کا اعزازی رابطہ کار برائے برطانیہ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:6سال سے زیرالتواء سی ایم ایچ فلائی اوور 2ماہ میں مکمل ،وزیراعظم افتخار گیلانی نے تاریخ رقم کردی
مذکورہ تقرری اعزازی حیثیت میں کی گئی ہے، جس کے تحت نامزد عہدیدار کو کوئی سرکاری مراعات حاصل نہیں ہوں گی، تاہم وہ اپنے نام کے ساتھ ’’کوآرڈینیٹر برائے وزیراعظم آزادکشمیر‘‘ لکھ سکیں گے۔
تقرری کے ساتھ بیرون ملک سرمایہ کاری کے فروغ اور آزادکشمیر میں سرمایہ کاری لانے کی ذمہ داری بھی وابستہ ہو گی۔چوہدری ظفر اقبال اس حوالے سے خوش قسمت قرار دئیے جا رہے ہیں کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کی حکومت میں وہ برطانیہ کیلئے پہلے اعزازی رابطہ کار نامزد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معاشی خوشحالی کے نئے راستے کھولنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی،افتخار گیلانی
اس تقرری کو بیرون ملک مقیم کشمیریوں سے روابط بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔




