معروف مجلہ ماہنامہ کشمیر الیوم نے اسلام آباد میںمزاحمتی شاعری اور افسانوی شہرت کے حامل شہید برہان وانی کے زیر عنوان ایک شاندار اور یادگار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔
مشاعرے میں شعر و ادب سے وابستہ ممتاز شخصیات، دانشوروں اور دوسرے شائقین ادب نے شرکت کی۔
تقریب کی میزبانی کے فرائض ماہنامہ کشمیر الیوم کے چیف ایڈیٹر شیخ محمد امین نے انجام دینے کے علاوہ اپنا کلام بھی پیش کیا، جبکہ معروف شاعر طاہر اعجاز نے محفل مشاعرے کی صدارت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی، عامر نذیر چوہدری آئی پی پی کا حصہ بن گئے
مشاعرے میں سید مبارک شاہ ، شاہد مقصود، مسرور احمد ڈار، اویس بلال اور طاہر اعجاز نے اردو و کشمیری زبان میں اپنے فکر اور ولولہ انگیز کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔مشاعرے کا ماحول نہایت پروقار، پرجوش اور ادبی رنگوں سے مزین تھا۔
مزاحمت، آزادی، اپنی سرزمین سے محبت اور شہید برہان وانی کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شعراء نے اپنے منفرد انداز بیان سے سامعین کے دل جیت لیے۔ ہر شعر پر بھرپور داد دی گئی اور ہال تالیوں سے گونجتا رہا ۔
تقریب میں ماہنامہ کشمیر الیوم کے ایڈیٹر فاروق قیصر، پی ٹی وی کے پروڈیوسر اور معروف صحافی عبد الطیف ڈار، سچ ٹی وی اسلام آباد سے وابستہ معروف صحافی شوکت علی خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور ادب دوست افراد نے شرکت کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برطانیہ: بڑے سپورٹر وقاص چوہان کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے تنگ آکر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
حاضرین نے شعرا کے کلام کو بے حد سراہا اور تقریب کے اختتام پر اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی ادبی نشستیں مستقبل میں بھی منعقد ہونی چاہئیں تاکہ مزاحمتی ادب اور کشمیری ثقافت کو نہ صرف مزید فروغ حاصل ہو ۔
بلکہ جدوجہد آزادی کشمیر کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں یاد اور زندہ رکھا جائے تاکہ آنے والی نسلیں بھی اپنی تحریک آزادی کشمیر میں دی جانے والی شہداء کی عظیم اور لازوال قربانیوں سے باخبر اور واقف ہوں۔




