اکاڑہ(کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار مشتبہ شخص حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی اور بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے مبینہ روابط رکھنے کا انکشاف ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتاز راٹھور سے عامرنذیر کی اہم ملاقات،بڑے سیاسی اپ سیٹ کا امکان
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت روز علی خان کے نام سے ہوئی جو ضلع پشاور کے علاقے ارمڑ میانہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ، برقی تاریں، تین بیٹریاں اور دو موبائل فون برآمد کئے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کی جعلی عالمی اعزازات کی کہانی انتہائی شرمناک،خواجہ آصف کی تنقید
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مشتبہ شخص اوکاڑہ کے فیصل آباد روڈ پر واقع کوہ نور سٹی کے قریب موجود تھا جہاں مبینہ طور پر حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔
سی ٹی ڈی نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی تاکہ اس کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر روابط کے بارے میں حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے




