لندن (کشمیر ڈیجیٹل)تحریک انصاف کے برطانیہ میں سب سے بڑے سپورٹر وقاص چوہان نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی قوم پرستی سے تنگ آکر تحریک انصاف کو خدا خافظ کہ دیا۔
وقاص چوہان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اب وقت آگیا ہماری ہم نظریاتی جنگ شروع ہوچکی ہے ۔ آزادکشمیر کی اساس نظریہ پاکستان ہے اور اس پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کرسکتے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سری نگر :مقبوضہ کشمیر کے شہری کا سردار امان کی اپیل پر سخت ردعمل
پی ٹی آئی سابق سپورٹرز وقاص چوہان کا کہنا ہے کہ ہماری آزادکشمیر میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نظریاتی جنگ اب شروع ہوچکی ہے ، میں پاک فوج اور پاکستان کا دفاع کرتا رہوں گا۔
وقاص چوہان کا مزید کہنا ہے کہ یہاں پاکستان ایمبسی آنے کا مقصد پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی اور خود کو پاکستانی نظریات سے وابستہ رہنے کے عزم کا اظہار کرنا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کی جعلی عالمی اعزازات کی کہانی انتہائی شرمناک،خواجہ آصف کی تنقید
انہوں نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی نے ہم کشمیریوں کو یہی سکھایا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے اور ہماری جدوجہد صرف پاکستان کیلئے ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی اپنے احتجاجی مظاہروں میں پاکستان کیخلاف ہرزا سرائی میں مصروف ہے ۔ جس کی وجہ سے بہت سارے کشمیریوں نے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔




