اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیردفاع خواجہ آصف کا برطانوی اخبار دی گارڈین کی مودی کی چالاکیوں اور جعلی عالمی اعزازات ملنےکی کہانی پرشدید ردعمل سامنے آگیا ۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ایوارڈ اور اعزازات لینے کی اب تک کی انتہائی شرمناک کہانی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کو کوئی بھی ایوارڈ دیں دوڑا چلا آئےگا،دی گارڈین نے بھارتی وزیراعظم کا پول کھول دیا
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی دورے سے کچھ دن پہلے بنائے گئے ایوارڈز ، سستے اے آئی کے استعمال سے تیار کردہ سرٹیفکیٹ ، املاء کی واضح غلطیاں بھارت کیلئے باعث شرمندگی بن گیا ۔
وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ مودی کے غیر ملکی دورے بھی بھارت کیلئے باعث شرمندگی بن گئے ۔ نریندرا مودی پہلا اور واحد وصول کنندہ بننا ،یہ انجینئر،پہچان، یا تو سستی مقبولیت کی بدترین قسم ہے یا انتہائی بدنیتی پر مبنی تسکین ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو سے چوہدری یٰسین،فیصل ممتاز راٹھور کی اہم ملاقات،آزادکشمیر بھر کے دورے کا اعلان
وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی عالمی سطح پر ہندوستانی قوم کو شرمندہ کررہے ہیں ۔ مودی کے اقدامات اور اعزازات کی جھوٹی کہانی بھارت کی قومی شرمندگی کا باعث بن گئی ۔
This has to be the most embarrassing story ever. Awards created days before arrival, certificates printed through use of cheap AI model, obvious spelling mistakes, and then @narendramodi becoming first & the only recipient. This engineered "recognition" is either the worst kind…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 4, 2026
یاد رہے کہ برطانوی اخبار دی گارڈین نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے غیر ملکی دوردوں کے دوران جعلی اور اے آئی سے بنائے گئے سرکاری اعزازات کی کہانی کا پردہ چاک کردیا جس کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی ۔




