فیصل ممتاز راٹھور سے عامرنذیر کی اہم ملاقات،بڑے سیاسی اپ سیٹ کا امکان

حویلی کی سیاست میں اہم پیش رفت۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے پی ٹی آئی رہنما و امیدوار اسمبلی چوہدری عامر نذیر کی ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی فرمائش اور سیاسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے عامر نذیر کے پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کی جعلی عالمی اعزازات کی کہانی انتہائی شرمناک،خواجہ آصف کی تنقید

ذرائع کے مطابق اگر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے ساتھ معاملات طے ہوگئے تو چوہدری عامر نذیر آئی پی پی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم سے نکل گیا: آزاد کشمیر میں انتخابی گہما گہمی عروج پر!

سیاسی مبصرین کے مطابق ضلع حویلی میں اس اہم پیشرفت سے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو انتخابی فائدہ مل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئیں، سیاسی جوڑ توڑ بھی عروج پر ، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں دوبارہ شامل ہوگئے

سردار تنویر الیاس کے آئی پی پی میں جانے کے بعد آزادکشمیر کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ناراض عہدیدار پارٹیاں چھوڑ کر آئی پی پی میں شامل ہوگئے ۔