اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے سعود مختار کو ایل اے34جموں 1 سے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔
جاری کردہ نامزدگی سرٹیفکیٹ کے مطابق مسلم کانفرنس کی مرکزی قیادت نے سعود مختار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف 28 اپیلوں میں سے10منظور،16مسترد
اس موقع پر سعود مختار نے مسلم کانفرنس کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، مہاجرین کے مسائل کا حل، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع اور علاقے کی ترقی ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی جی آزادکشمیر لیاقت علی ملک کا مدینہ مارکیٹ کا دورہ، تاجر برادری کا خیر مقدم
مسلم کانفرنس کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ چوہدری سعود مختار اپنی صلاحیتوں، عوامی رابطے اور بھرپور انتخابی مہم کے ذریعے حلقہ میں پارٹی کو مضبوط کریں گے ۔
انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر انتخابی مہم کو کامیاب بنائیں اور جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔




