اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

اسلام آباد، راولپنڈی ،مری سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کئے گئے۔

زرائع کے مطابق اسلام آباد ، خیبر پختونخوا میں رات گیارہ بجے زلزلے کے شدید جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف 28 اپیلوں میں سے10منظور،16مسترد

ذرائع کے مطابق سوات، شانگلہ،چارسدہ ،بونیر سوات، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں مردان،سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،لوئر دیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کو جھٹکا،راجہ عبدالقیوم خان کا آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ

زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 174 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

خوش قسمتی سے ان زلزلوں کے نتیجے میں اب تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

پشاور، کرم، مردان اور بونیر، سوات،شانگلہ،چارسدہ ، لوئردیر میں زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے ترجمان کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 174 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

عوام ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 پر رابطہ کریں کے پی کی امدادی ٹیمیں الرٹ ہیں۔