کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف 28 اپیلوں میں سے10منظور،16مسترد

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف 28 اپیلیں موصول ہوئیں جن میں سے 10 اپیلیں منظور کر لی گئیں 16 مسترد کر دی گئیں جبکہ دو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی گئیں ۔

جن امیدواروں کی اپیلیں منظور کی گئیں ان میں محمد خالد اعوان مظفرآباد،حسنات عباسی مظفرآباد، سجاد عباسی مظفرآباد۔زاہد یٰسین بنام شمشیر الحق ،ایس ایس پی میرپور بنام نعمان عارف حلقہ میرپور 3۔عثمان کاشر حلقہ باغ ،چوہدری لطیف اکبر مظفرآباد،سید عدنان علی شاہ مظفرآبادشامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:احمد صغیر ، دیوان علی چغتائی کا ٹکٹ مشکوک قرار،متبادل امیدواروں کی تلاش

جن امیدواروں کی اپیلیں مسترد کی گئیں ان میں غلام ربانی بھمبر ،محمد شہزاد ایل اے 7 بھمبر ،تنویر حسین خان بنام نورین عارف،عبد الرشید مرزا بنام ناصر حسین ڈار ،امان ادریس بنام آر او سدھنوتی ،عاطف حسین بنام آر او سدھنوتی ،انوار الحق بنام آر او بھمبروغیرہ شامل ہیں۔

مسترد کی گئی اپیلوں میں عاصم شریف بٹ ،ظفر اقبال بنام آر او نیلم ،ظہور احمد آر او مظفرآباد،محمد بشیر بنام راجہ ظفر آر او مظفرآباد،محمد فیصل بنام آر او ویلی،محمد سعود مختار بنام ناصر حسین ڈار وغیرہ شامل ہیں ۔

،طاہر کھوکھر بنام محمد عدیل جموں ،ساجد بٹ بنام شوکت شاہ ،ساجد بٹ بنام آر او ایل اے ،ویلی 3 شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ایک اور بڑا اپ سیٹ، ملک ذوالفقار علی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

الیکشن کمیشن کے مطابق عدم پیروی پر جن کی اپیلیں خارج کی گئیں ان میں طاہر کھوکھر بنام خواجہ محمد عثمان جموں اور طاہر کھوکھر بنام وجاہت بیگ جموں6شامل ہیں۔