جاوید بٹ

متنازعہ بیان، پیپلزپارٹی قیادت نے جاوید بٹ کا پارٹی ٹکٹ منسوخ کردیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر الیکشن کا بگل بجتے ہی سیاسی جماعتوں کا اتحاد وامیدواروں کا جوڑ توڑ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر سابق وزیرحکومت جاوید بٹ سے منسوب متنازعہ بیان پر پیپلزپارٹی کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق جاویدیہ فیصلہ جاوید بٹ سے منسوب ایک متنازع بیان سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں ڈر اور خوف، آزادکشمیر کشمیریوں کیلئے جنت ہے،محبوبہ مفتی

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اس معاملے کا نوٹس لیا اور جاوید بٹ انتخابی ٹکٹ منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اس حلقے کے لیے متبادل امیدوار پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ذیشان مہدی کو حلقہ ایل اے 43راولپنڈی ویلی سے پارٹی کا نیا امیدوار نامزد کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر سیاست : سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا پیپلز پارٹی سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان

پارٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنی انتخابی حکمتِ عملی کا جائزہ لے رہی ہے اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق اہم فیصلے کر رہی ہے۔