مقبوضہ کشمیر میں ڈر اور خوف، آزادکشمیر کشمیریوں کیلئے جنت ہے،محبوبہ مفتی

سرینگر( کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے آزادکشمیر کو کشمیریوں کیلئے جنت قرار دیدیا۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے سیاحی مقام سرینگر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی میں آپ کو بتانا چاہتی ہوںکہ آپ نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے ۔ جبکہ آزادکشمیر کشمیریوں کیلئے جنت ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، علی شان سونی پیپلزپارٹی سے مستعفی

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ یہاں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں لوگوں میں خوف اور ڈر ہے ۔ مگر پاکستانی زیرانتظام کشمیر میں لوگ پرسکون ہیں ۔ انہیں تحفظ حاصل ہے ۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کہا کہنا تھا کہ دوسرے کشمیر کے لوگوں کے پاس چین ہے ، وہ راتوں کو آرام سے سوتے ہیں ۔ان کے پیچھے ایسفا،بی ایس اے ، یو اے کے ایجنسیز نہیں ہیں۔ تبھی اس کشمیر کے لوگ خوشحال ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس کو بڑا جھٹکا؛ حلقہ وسطی باغ سے سردار ضیاء القمر پی پی پی کے امیدوار نامزد

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے 2019کے بعد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر زیادہ سختی کی ۔آپ نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو دبا کررکھا ہے ۔کشمیر ی ڈرے ہیں سہمے ہیں  مگر جب ڈر بڑھ جاتا ہے تو غصے اور نفرت میں تبدیل ہوجاتا ہے ۔

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم شروعات کیجئے جن کشمیریوں کو کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں قید کررکھا ہے یا جن پر آپ مقدمات بنانے جارہے ہیں انہیں فوری رہا کریں اور مقدمات فوری ختم کریں۔