ڈائریکٹر پاسپورٹ وایمگریشن محمد علی راندھاوا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ کے حصول کیلئے کیش لیس نظام نافذ کردیا ۔
ڈائریکٹر پاسپورٹ وایمگریشن محمد علی راندھاوا کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ پاسپورٹ کے حصول کیلئے حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں ڈر اور خوف، آزادکشمیر کشمیریوں کیلئے جنت ہے،محبوبہ مفتی
پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس لین دین اب کام کر رہے ہیں جو کہ زیادہ ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت، کارکردگی اور عوامی خدمات کی بہتر فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ڈی جی آئی اینڈ پی نے ایک اور سنگ میل حاصل کر لیا، کیش لیس پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کا طریقہ کار پورے پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے۔
A Journey of Transformation – My tenure as Chairman CDA and Chief Commissioner Islamabad
When I look back at my tenure as Chairman CDA and Chief Commissioner from May 2024 to April 2026, I see not just projects and numbers. I see the fruit of collective will, tireless effort,… https://t.co/Ve32vJALv1
— Muhammad Ali Randhawa (@RandhawaAli) April 4, 2026
یاد رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی عوام کیلئے كيش لیس فیس پے منٹ کیوآر کوڈ سکین کریں۔ ادا کریں۔ پاسپورٹ بنوانے کیلئے جدید سہولت متعارف کروادی ۔
اس سے قبل وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج سے، پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ٹرانزیکشنز کام کر رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، علی شان سونی پیپلزپارٹی سے مستعفی
درخواست دہندگان کو اب ادائیگیوں کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے یا گھنٹوں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ یہ اہم اصلاحات وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر شروع کی گئی ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے اسے کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔یہ ہمارے شہریوں کیلئے عوامی خدمات کو تیز تر، زیادہ شفاف اور زیادہ آسان بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے اور سنگ میل آگے ہیں، اور، انشاء اللہ، ہم انہیں حاصل کرتے رہیں گے۔پاسپورٹ کی پوری ٹیم کو شاباش۔ بہترین کام جاری رکھیں۔




