اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر کی سیاست میں بڑی ہلچل ، پیپلزپارٹی کے بڑے مہرے تبدیل، آئندہ سیاست میں بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو سیاسی طور پر بڑا جھٹکا،پیپلزپارٹی رہنما چوہدری ریاض ،سردار یعقوب خان، گورنر پنجاب سلیم حیدر سمیت اہم رہنمائوں کی سردار تنویر الیاس کو منانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت کی ملاقاتوں کے باوجود سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا مفاہمت سے انکار، پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ایل پی : پارٹی رجسٹریشن اور پابندیوں کے خاتمے تک کارکنان کو سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا گیا
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا۔
دوسری جانب وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری علی شان سونی نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت اور وزارت سے استعفیٰ دیدیا ، جلد وہ سردار تنویر الیاس کے ہمراہ مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت، گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا، چوہدری ریاض اور دیگر رہنما سردار تنویر الیاس خان کو کمپرومائز کرانے کوشش کرتے رہے، تاہم کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔
ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس کو بڑا جھٹکا؛ حلقہ وسطی باغ سے سردار ضیاء القمر پی پی پی کے امیدوار نامزد
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے حلقہ وسطی باغ ، پاچھیوٹ اور نیلم سے پارٹی ٹکٹ کیلئے پارلیمانی بورڈ کو درخواست دی تھی لیکن باغ، پاچھیوٹ ،نیلم کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ مل سکا۔
دوسری جانب وزیر حکومت علی شان سونی نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔آئندہ کا لائحہ عمل جلد سامنے آجائے گا۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اپنے سیاسی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے الگ ہو گئے، آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دو دن میں متوقع ۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے یا آزاد حیثیت میںبڑے گروپ کی قیادت کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں گے جلد فیصلہ سامنے آجائے گا۔
ترجمان نےسابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کر دی۔




