کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) پنجیڑا بازار میں کالعدم ایکشن کمیٹی سے منسوب مبینہ مسلح افراد کی نقل و حرکت کی ڈرون فوٹیج سامنے آگئی ہے جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سامنے آنے والی ڈرون ویڈیو میں سیاہ لباس پہنے متعدد مسلح افراد کو ایک عمارت اور اس کے اطراف میں نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پلندری:سابق شہید پولیس کانسٹیبل محمد ارباب کی نمازِ جنازہ ادا، گارڈ آف آنر پیش
فوٹیج میں بعض افراد عمارت کے مرکزی دروازے اور صحن میں موجود ہیں، جبکہ کچھ مسلح افراد چھت پر چڑھ کر اطراف کا جائزہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ افراد بعد ازاں عمارت سے ملحقہ کچے راستوں اور کھلے میدان کی جانب بڑھتے ہیں اور مختلف مقامات پر پھیل جاتے ہیں۔
واقعے کی ڈرون فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال: سرگرم خواتین کا بھی عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
ویڈیو میں دکھائی دینے والے واقعے کے پس منظر کے افراد کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔




