لاہور (کشمیرڈیجیٹل) لاہورعلاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچ گئے، امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔
ریسکیو حکام لاہور کے مطابق خاتون ٹیچر سمیت 20 سے 25 بچے ٹیوشن سینٹر میں موجود تھے۔15سے زائد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونےکی اطلاع ہے
ریسکیو حکام کے مطابق، زیادہ تر بچے کم عمر ہیں، علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کریں، ریسکیو حکام کو واقعہ کی اطلاع شام 4:45بجے پرملی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رجسٹریشن کیس، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
ریسکیو حکام کے مطابق 5 سے 6 بچوں کو نکالا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ٹیوشن سینٹر کی عمارت میں صبح کے اوقات میں اسکول ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچے اسکول کی اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے آئے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ
ٹیوشن سینٹر کےگراؤنڈ فلور پر بچے پڑھ رہے تھے۔ گھر کے مالک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ریسکیو آپریشن احتیاط سے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں ٹیوشن سینٹر بنایا ہوا تھا، خستہ حال عمارت کو بچوں کو پڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا، اسے ٹھیک نہیں کرایا گیا، پہلی توجہ بچوں کو ملبے سے نکالنا ہے۔




