دھیرکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) سیکیورٹی فورسز نے ایل او سی کے قریبی علاقے میں آپریشن کے دوران کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میراور ساتھی راجہ صہیب جاوید کو گرفتار کرلیاگیا۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سرکردہ رہنما اور کور کمیٹی کے رکن شوکت نواز میر کو ساتھی راجہ شعیب ودیگر سمیت ایل او سی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق،امدادی سرگرمیاں جاری
ذرائع کے مطابق شوکت نواز میر پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور انہیں ایل او سی سے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ احتجاجی تحریک کے تناظر میں حکومت کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کے بعض مرکزی رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے چار سرگرم رہنماؤں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کے لیے فی کس ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق انعامی فہرست میں شوکت نواز میر، راجہ صہیب جاوید، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی گودی میڈیا اپنی کٹھ پتلی کالعدم ایکشن کمیٹی کو بچانے کیلئے میدان میں آگیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا، جس کے بعد شوکت نواز میر کو رینجرز کی گاڑیوں میں نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا گیا۔




