فیفا ورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ مقابلے میں برازیل نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی۔
ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ پر جاپان نے سب کو حیران کرتے ہوئے پہلا گول کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ،کینیڈا نے تاریخ میں پہلی بار پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
جاپان کے سانو نے گول کرکے جاپان کو برازیل کے خلاف 0-1 کی برتری دلادی۔ پہلا ہاف جاپان کی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔
تاہم دوسرے ہاف میں برازیل نے 2 گول کرکے برتری حاصل کرلی۔کیسی میرو نے برازیل کی جانب سے گول برابر کیا، برازیل کا فیصلہ کن گول گیبرئیل مارٹی نیلی نے کھیل ختم ہونے سے ایک منٹ پہلےکیا۔
جاپان کو ہرا کر برازیلین ٹیم پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
دوسرے میچ میں رات ڈیڑھ بجےجرمنی اور پیراگوئے آمنے سامنے ہوں گے جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے نیدر لینڈز اور مراکش کے درمیان میچ کھیلا جائےگا ۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ: کانگو نے ازبکستان کو شکست دے کر پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
اس سے قبل فٹ بال ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو ایک صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، وہ میگا ایونٹ میں اس مرحلے میں پہلی بار کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔




