آزاد کشمیر کے اہم انتخابی حلقے وسطی باغ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد خان اپنے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر، سابق ممبر اسمبلی اور سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی کی رضامندی اور پارٹی قیادت کی باہمی مشاورت سے اس بار بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد خان کو جماعت اسلامی کا امیدوار نامزد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان حکومت سازی: وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی حلف برداری تقریب ملتوی
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق وزیر حکومت اور سابق ممبر اسمبلی راجہ محمد یٰسین خان نے بھی بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد خان اور جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
اس پیش رفت کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار راجہ مشتاق احمد منہاس کو انتخابی میدان میں بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ حلقے کی سیاسی صورتحال پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
اسلام آبادمرکز جماعت اسلامی کھنہ میں مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں شمولیت پر برگیڈیئر (ر) راجہ محمد خان،راجہ یسین،سعید انقلابی اور دیگر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیشنل پریس کلب اسلام آباد: صحافیوں کیلئے جدید ڈیجیٹل میڈیا کورسز کا آغاز
تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد ،سابق امیر عبدالرشید ترابی اور دیگر نے ویلکم کرتے ہوئے جماعت میں شامل ہونے والے کارکنوں کو ہار پہنائے ۔
تقریب میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، نئے آنے والے کارکنان کو خوش آمدید کہا ۔
مرکزی قیادت کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی مجلس عاملہ کی ممبر شپ سے استعفیٰ دینے والے نثار احمد شائق کا شکریہ کہ جنہوں نے اپنے ساتھ باقی ساتھیوں کو بھی جماعت اسلامی آذاد کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے قائل کیا۔
بریگیڈیئر (ر) محمد خان مسلم لیگ ن چھوڑ کر ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہو گے ہیں




