ساجدہ احمد،مجتبیٰ بٹ

کالعدم ایکشن کمیٹی کا بھارتی بیانیہ ناکام،کشمیری عوام نے مسترد کردیا،ساجدہ احمد کشمیری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ساجدہ احمد کشمیری نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سینئر صحافی مجتبیٰ بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا بھارتی بیانیہ آزادکشمیر کے عوام نے مسترد کردیا۔

ساجدہ احمد کشمیری کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا انتشاری ٹولہ ،را اور بھارتی ایجنڈے پر کام کررہا ہے ۔ان کا بھارتی ایجنڈا بالکل بے نقاب ہوچکا ہے ۔یہ را اور بھارت کی پراکسی پر کام کررہا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ساجدہ احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی کالعدم ایکشن کمیٹی کی ساری پالیسی 25لاکھ مہاجرین جموں وکشمیر کیخلاف ہے ۔ اس سے قبل بھی مہاجرین جموں وکشمیر ان کے ظلم وستم سے تنگ آکر پاکستان کے مختلف شہروں میں آکر آباد ہوگئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا، بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد خان ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل

ساجدہ احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فنڈڈ ایکشن کمیٹی کی ان حرکتوں کی وجہ سے اصلی کشمیری اور مہاجرین کشمیر سخت تنگ اور مشکلات کا شکار ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ ان کے پیچھے بھارتی پراکسی کا بڑا ہاتھ ہے ۔

ساجدہ احمد کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا جتھہ اپنے مقاصد کیلئے بے گناہ عوام کو استعمال کررہا ہے،ان کے عوامی حقوق سے کوئی لینا دینا نہیں، عوامی حقوق کی آڑ میں ریاست کے اندر انتشار پھیلایا جارہا ہے۔

ساجداحمد کشمیری کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پراکسی کے جتھے نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملہ آور ہوکر ثابت کیا کہ یہ غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،ان کا عوامی حقوق سے کوئی تعلق نہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بجٹ:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،پنشن میں اضافے کا اعلان

ساجدہ احمد کشمیری کا مزید کہنا تھا کہ ان پہاڑی کنکتروں کے دل میں مقبوضہ کے اصل کشمیری مہاجرین کیساتھ بغض اور عناد ہے ۔مقبوضہ کشمیر والے انہیں پونچھی پہاڑی کنکترا کہتے ہیں ۔

ساجدہ احمد کا مزید کہنا تھا کہ ان پہاڑی پونچھی کنکتروں نے بھارتی فوج کیساتھ ملکر لاکھوں کشمیریوں کا قتل عام کروایا ۔ اور ہزاروں کشمیری مجاہدین کی مخبری کرکے بھارتی فوج کے ہاتھوں مروائے ہیں۔