محسن رضائی

شرائط امریکا کے حوالے کردیں،ٹرمپ فیصلہ کرنے کے قابل نہیں،محسن رضائی

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران نے اپنی شرائط تو امریکا کے حوالے کردی ہیں مگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیصلہ کرنے کے قابل نہیں۔

محسن رضائی نے یہ بات آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفیوف سے ملاقات میں کہی۔

یہ بھی پڑھیں:بحیرہ عرب بھی جلد دشمن سے پاک ہو جائے گا، ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام

محسن رضائی کا کہنا تھاکہ ٹرمپ الجھن میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں وہ نہ تو مذاکرات کرسکتے ہیں اور نہ ہی جنگ۔ ٹرمپ فیصلہ کرنے کے قابل نہیں اسی لیے امریکا نے مایوسی کے سبب فوجی جنگ میں فضائی محاصرہ کیا ہوا ہے۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران قفقاز میں امن قائم کرنے کیلئے تیار ہے تاہم امریکا کا خطے میں کوئی مستقبل نہیں اور ایران پوری قوت سے امریکا کیخلاف کھڑا ہے۔

یاد رہے کہ توقع کی جارہی تھی کہ ایران کی 7 نکاتی امن تجاویز پر امریکا کی جانب سے منگل کو جواب دیا جائےگا تاہم تاحال انہیں باضابطہ طور پر رد یا قبول نہیں کیا گیا۔

امریکا سے وطن روانگی کے موقع پر ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہےکہ نیوکلیئر پروگرام پر ایران کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔7 نکاتی تجاویز آبنائےہرمز کھولنے سے متعلق ہیں۔

قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف پوری طاقت سے اپنا دفاع کیا ہے۔

آذربائیجان کے نائب وزیراعظم نےاس بات کی تردید کی کہ ان کےملک کی سرزمین ایران کیخلاف کارروائیوں کیلئے استعمال کی گئی تھی۔.

یہ بھی پڑھیں:ایران پر پابندیوں کے خاتمے کی رپورٹ مسترد، ٹرمپ امریکی میڈیا پر بڑس بڑے

دوسری طرفامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ صورتحال کو انتہائی خراب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ ایران امریکا کے سامنے کب گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گا۔