وینزویلا میں 7.1 شدت کا زلزلہ ، عمارتیں لرز اٹھیں، الرٹ جاری

جنوبی امریکی ملک وینزویلا7.1 شدت کے طاقتور زلزلے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں عمارتیں لرز اٹھی ہیں اور لوگ گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز سے نکل کر کھلے مقامات کی جانب دوڑ پڑے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کیجبکہ اس کا مرکز وینزویلا کے شمالی ساحلی علاقے مورون کے قریب بتایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیوبا :6.1شدت کا خوفناک زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں،شہریوں میں خوف وہراس

زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے دارالحکومت کراکس سمیت ملک کے مختلف حصوں اور پڑوسی ملک کولمبیا میں بھی محسوس کئے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے دوران بلند و بالا عمارتیں کئی سیکنڈ تک جھولتی رہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف پھیل گیا۔

متعدد افراد دفاتر، اپارٹمنٹس اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے جبکہ بعض علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور دیواروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

وینزویلا کے حکام نے شہریوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلہ کے بعد تعمیرنو مکمل ہوئے بغیر ہی سیرا کے انضمام کا فیصلہ کر لیا گیا

حکام کا کہنا ہے کہ نقصانات اور ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں انفراسٹرکچر کا معائنہ بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق زلزلہ کے بعد ایک اور7.2شدت کا ایک اور زلزلہ بھی آیا ہے جس سے بھی نقصان ہوا ہے جبکہ جانی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔