ہوانا (کشمیر ڈیجیٹل) کیوبا میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث دارالحکومت ہوانا سمیت مختلف علاقوں میں عمارتیں لرزگئیں۔۔
شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہر طرف افراتفری کا سماں ،شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی کیوبا کے ساحل کے قریب سمندر میں واقع تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات،11 جون سے 13جون تک بارش،ژالہ باری، الرٹ جاری
جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ اداروں نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ، آئی ایس پی آر
امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے آفٹر شاکس امریکی ریاست فلوریڈا کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث وہاں کے رہائشیوں نے بھی ہلکے جھٹکوں کی اطلاع دی۔
حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔




