ڈڈیال: سرکاری رقبے پر غیر قانونی تعمیرات اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف کارروائی

تحصیل ڈڈیال میں گزشتہ کچھ عرصے سے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کی جانب سے سرکاری رقبہ ( واپڈا) پر غیر قانونی تعمیرات کرنے اور اس کے بعد ناجائز طور پر ڈیرے تعمیر کرنے کا سلسلہ جاری تھا. سرکاری پریس ریلیز کے مطابق یہ تمام سرگرمیاں ریاست مخالف امور کے زمرے میں آ رہی تھیں، جن پر انتظامیہ نے اب سخت نوٹس لیتے ہوئے ایکشن شروع کر دیا ہے.

سرکاری پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈڈیال میں کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات میں سے، خواجہ مہران کی جانب سے محکمہ واپڈا کے حق میں ایوارڈ شدہ سرکاری رقبے پر قائم کیا گیا غیر قانونی ڈیرہ اور کمرہ جات باقاعدہ قانونی نوٹس کے اجرا کے بعد مسمار کر دیے گئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: ریاست مخالف احتجاج، کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی اعتماد کھو چکی: شاہنواز اعوان

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس رقبے پر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام پر مبینہ طور پر ریاست مخالف سرگرمیاں سر انجام دی جا رہی تھیں. حکومت اور متعلقہ محکموں نے کڑے الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اس نوعیت کی دیگر تمام غیر قانونی تعمیرات اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف بھی بلا امتیاز مسمارگی اور سخت قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.

مزید پڑھیں: راولپنڈی، غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ،61ملزمان گرفتار، موبائل،لیپ ٹاپس برآمد