کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل تین روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا بڑھ کر 4 ہزار 191 ڈالر فی اونس کی سطح پر جا پہنچا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کے نرخ:
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کے اثرات فوری طور پر مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا: 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے کا ہو گیا۔فی 10 گرام سونا: 3 ہزار 686 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں دوبارہ اوپر پہنچ گئیں
چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی:
سونے کے ساتھ ساتھ قیمتی دھات چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے،فی تولہ چاندی: 20 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 578 روپے کی ہو گئی۔فی 10 گرام چاندی: 17 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 639 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔




