ملاقات

برگن اسٹاک : وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وفد کی ملاقات

برگن اسٹاک :امریکا اور ایران کے درمیان باضابطہ مذاکرات کے آغاز سے قبل سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں پاکستانی، ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان انتہائی اہم اور اعلیٰ سطح کے رابطے ہوئے ہیں ۔

پاک ایران وفود کی ملاقات:
امریکا اور ایران کے درمیان برف پگھلانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے دوران پاکستانی اور ایرانی وفود کی ایک اہم ملاقات ہوئی ۔

پاکستانی وفد: ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شریک ہوئے ۔

ایرانی وفد: ایران کی نمائندگی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران امریکامذاکرات، وزیراعظم، فیلڈ مارشل بطور ثالث سوئٹرز لینڈ پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات:
ایران سے ملاقات سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی ۔

اس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں امریکی وفد کے دیگر اہم ارکان، بشمول جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے، جنہوں نے وزیراعظم پاکستان سے تبادلہ خیال کیا ۔

’وی لَو پاکستان‘: امریکی نائب صدر کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف
ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کا کھلے دل سے اعتراف کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سوئٹزر لینڈ میں فیصلہ کن گھڑی: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج شروع ہوگا

اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انتہائی پُرجوش انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا: ’وی لَو پاکستان‘ (ہمیں پاکستان سے محبت ہے) ۔