را

بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی “را” کا جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ اسلام آباد پوسٹ ہمیشہ کے لیے بند

نیویارک (کشمیرٖڈیجیٹل)ایکس(سابقہ ​​ٹویٹر) نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ ’اسلام آباد پوسٹ‘ کو مستقل طور پر بند کردیا ۔

یہ اکاؤنٹ پاکستان اور اس کے تعلقات کے حوالے سے غلط معلومات، پروپیگنڈا اور گمراہ کن رپورٹس پھیلا رہا تھا۔ اسے آن لائن غلط معلومات کی مہم سے لڑنے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا گیا ۔

بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور جعلی خبریں پھیلانا کوئی نئی بات نہیں ۔

کچھ پوسٹس جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائع ہوئی تھیں اور ہندوستان میں مقیم اکاؤنٹس سے شروع کی گئی تھیں ان میں پاکستان کے خلاف غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلائی گئی تھیں ۔

اس سے قبل حکام نے باہت بلوچ کا ٹویٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کر دیا تھا جسے پاک فوج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ۔

باہوت بلوچ کا آن لائن اکاؤنٹ، جسے پاکستانی حکام نے بلوچستان لبریشن آرمی بی ایل اے کے سہولت کار کے طور پر شناخت کیا، ذرائع کے مطابق، معطل کر دیا گیا ہے ۔

سیکیورٹی اور پالیسی حلقوں نے BLA کی کارروائیوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے کیونکہ حکومت BLA کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیتی ہے جس نے ملک بھر میں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں دونوں کے خلاف متعدد پرتشدد حملے کیے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا الزام ہے کہ باہت بلوچ نے اپنی آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے بی ایل اے کی سرگرمیوں کی حمایت میں کردار ادا کیا ۔