اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل ) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بڑا اور بے مثال ریلیف فراہم کیے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق کل بروز ہفتہ 20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 55 روپے فی لیٹر تک کی بھاری کمی متوقع ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100روپے فی لیٹر کمی کا امکان
امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں طویل عرصے سے جاری جغرافیائی و سیاسی کشیدگی میں واضح نرمی آئی ہے ۔
اس اہم پیش رفت کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کا براہِ راست فائدہ پاکستانی صارفین کو منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا شدید بحران، فی لیٹر پیٹرول500تک پہنچ گیا
وزارتِ خزانہ کی تجاویز اور لیوی کا معاملہ:ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے تیار کردہ تجویز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 36 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے ۔
تاہم اس ریلیف کے ساتھ ساتھ وزارتِ خزانہ پیٹرولیم لیوی میں کچھ اضافہ کرنے کی بھی خواہشمند ہے تاکہ ملکی ریونیو کو متوازن رکھا جا سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا،متفرق درخواستیں دائر
اگر حکومت نے ان سفارشات کی حتمی منظوری دے دی تو 20 جون سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر صارفین کو قیمتوں میں حالیہ تاریخ کا ایک بڑا ریلیف مل جائے گا ۔



