پاکستان کا بہت بہت شکریہ، برطانوی پارلیمان میں پاکستان کی تعریف

برطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا ہاؤس آف لارڈز میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور امن کی کوششوں کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا گیا ہے۔

برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے کردار کو اہم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سینٹرل بار اور پریس کلب کی حکومت اور ایکشن کمیٹی کو ثالثی کی پیشکش

برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف لارڈز میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والی بحث کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں کا ذکر کیا گیا۔

برطانوی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے بیرونس چیپمین آف ڈارلنگٹن نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ امریکہ اور ایران کو موجودہ مقام تک پہنچانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

بحث کے دوران وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر ہوا۔

بحث میں متعدد اراکین نے خطے میں مذاکرات کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

لارڈ احمد آف ومبلڈن نے پاکستان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایوان پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرے گا۔ انہوں نے پاکستان اور قطر کی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران امن معاہدہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے ممکن ہوا :فیصل واوڈا

لارڈ احمد نے اردو زبان میں کہاپاکستان کا بہت بہت شکریہ،لارڈ باربر آف چٹل ہیمپٹن نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کو امن کی کوششوں پر مبارکباد پیش کی جائے۔

جواب میں بیرونس چیپمین نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اچھا کام کیا ہے اور وہ تعریف کے مستحق ہیں۔