اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کی کوششوں کے دوران امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں پر ہماری گہری نظر ہے ۔
وزیراعظم نے ہم کہا کہ امن معاہدے کو ثبوتاژ کرنےکی خواہش رکھنے والوں کی جانب سے مسلسل غلط معلومات کی مہم سے پوری طرح آگاہ ہیں۔
تمام معاملات کو ایک طرف رکھتے ہوئے، ہم اس بات کی تصدیق کر تے ہیں کہ امن معاہدے کے متن پر متفقہ حتمی فیصلہ ہو چکا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رینجرز اور پولیس کے تازہ دم دستے راولاکوٹ کے قریب پہنچ گئے
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اب اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کیلئے دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس سابق ٹوئٹر پرلکھا کہ امن اتنا قریب کبھی نہیں تھا جیسا کہ اب ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن کا خطرہ، کالعدم ایکشن کمیٹی کا نیا حربہ،خواتین اور بچوں کو آگے کردیا
پاکستان دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ معاہدے کی تکمیل اور اعلان سے متعلق باقی امور کو جلد از جلد طے کیا جا سکے۔
وزیراعظم شہبازشریف ہے کہ امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے خواہاں عناصر کی جانب سے گمراہ کن اطلاعات اور غلط معلومات پر مبنی مہم بھی جاری ہے، تاہم اس کے باوجود مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
متعلقہ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امن معاہدے کا ایک حتمی اور باہمی طور پر منظور شدہ مسودہ تیار ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ پیش رفت کے پیش نظر خطے میں پائیدار امن کے امکانات ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ روشن ہیں اور امن کا قیام اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب دکھائی دیتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا ٹوئٹ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ، ڈی جے وینس ، سیکرٹری مارک ریبیو،اسٹیووٹکوف ، سیکرٹری امن مشنز،ایرانی صدر ڈاکٹر پیزشکیان ، ایرانی وزیرخراجہ سید عباس عراقچی کو ٹیگ کیا ۔




